روس کی بری فوج کا انسداد میزائل دستوں کو نیا میزائل نظام فراہم کرنے کا اعلان

Russia Military

Russia Military

ماسکو (جیوڈیسک) روس کی بری فوج نے انسداد میزائل دستوں کو نیا میزائل نظام فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسداد میزائل فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الیکساندر لیونوو نے بتایا کہ اس اقدام کے باعث انسداد میزائل دستے زیادہ موثر جنگی کارروائی کے اہل ہونگے۔

پہلے سے موجود اور نئے میزائلوں کو جوڑا جا سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کے مطابق ان دستوں کو سازوسامان کافی سرعت کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔

صرف سامان اور میزائل ہی نہیں مل رہے بلکہ نئے نظام کے تناظر میں ہم ایک نئی بریگیڈ بھی تشکیل دے رہے ہیں۔