روس کی وزارت دفاع نے حلب میں عارضی جنگ بندی میں مزید تین دن توسیع کا اعلان کیا

Ceasefire

Ceasefire

روس (جیوڈیسک) روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ شہر میں ابتر انسانی صورت حال کے پیش نظرکیا گیا ہے اور مجموعی طور پر جنگ بندی کا عرصہ پانچ دن کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ حلب اور اللاذقیہ گورنری میں بھی لاگو ہوگا۔دریں اثناء امریکا نے شام میں جنگ بندی سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن زیادہ سے زیادہ وقت کے لیے جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں روس کے ساتھ بھی رابطے قائم ہیں۔

جنگ بندی اور تمام تر کوششوں کے باوجود اقوام عالم النصرہ فرنٹ ،داعش اور القاعدہ کے بڑھتے قدم روکے نہیں پا رہیں.عراق اور شام کے بعد جنگجوؤں نے لیبیا کے مختلف علاقوں پر قبضہ جمانا شروع کردیا ہے.