روس کے ساتھ مل کر شام کی ہر ممکن مدد کریں گے، ایران

Hussain Ameer Abdul Illahiyan

Hussain Ameer Abdul Illahiyan

ماسکو (جیوڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدل لھیان نے کہا ہے کہ ایران اور روس شام کے تنازع پرایک صفحے پر ہیں اور دونوں مل کر شام کے بحران حل کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔

ایران اور روس شام کو بحران سے نکالنے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیںاور بحران کے خاتمے کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر بشارالاسد شام کے مسئلے کے حل کا حصہ ہیں۔ بشار الاسد کو خارج کرکے کوئی بھی حل دیر پاء ثابت نہیں ہوگا جبکہ ایران شامی اپوزیشن کو بھی دیوار سے لگانے کی پالیسی پرعمل پیرا نہیں۔

مذاکرات کے عمل میں اپوزیشن کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔حسین امیر عبدال لھیان نے شام اور یمن میں ایرانی فوجیوں اور عسکری مشیروں کی موجودگی کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ یمن اور شام میں ایرانی افواج کی موجودگی سے متعلق جتنی خبریں آئی ہیں سب بے بنیاد ہیں۔