روس میں پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دوما کے اراکین کے تعین کے لئے انتخابات

Elections in Russia

Elections in Russia

روس (جیوڈیسک) روس میں پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دوما کے اراکین کے تعین کے لئے انتخابات کروائے جا رہے ہیں۔

14 پارٹیوں کی شرکت سے منعقدہ انتخابات میں 450 اسمبلی ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔

منتخب ہونے والے ممبران 6 سال کے لئے فرائض ادا کریں گے۔

مغرب کی لاگو کردہ پابندیوں اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اقتصادی بحران کے شکار ملک میں دُوما کے انتخابات میں کسی سرپرائز نتیجے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سروے نتائج کے مطابق وزیر اعظم دمتری میدویدو کی زیر قیادت اور “پوٹن کی پارٹی” کے طور پر پہچانی جانے والی “یونائیٹڈ رشیہ پارٹی” کے پہلے نمبر پر برقرار رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔