روس کیجانب سے شام میں آئینی اصلاحات اور انتخابات کروانے کی دستاویز پیش

Negotiations

Negotiations

ماسکو (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق روس کی جانب سے آٹھ نکات پر مشتمل سفارشات میں انتخابات میں شام کے صدر بشارالاسد کے ممکنہ کردار کو مسترد نہیں کیا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اصلاحاتی عمل صدر اسد کی زیر نگرانی نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے امیدوار کی زیر نگرانی ہونا چاہیے جس پر تمام دھڑے متفق ہوں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چند مخصوص شامی حزب اختلاف کی جماعتوں کو چودہ نومبر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شام کے تنازع پر ہونے والے اہم مذاکرات میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔