روس کا شام سے زمینی فوج کی واپسی کا اعلان، اوباما کی پیوٹن سے گفتگو

Obama Putin Phone

Obama Putin Phone

واشنگٹن (جیوڈیسک) روس کی جانب سے شام سے زمینی فوج کی واپسی کے اعلان کے بعد اوباما نے پیوٹن سے گفتگو کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر بارک اوبامااورروسی صدرولادیمیرپیوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام میں کشیدگی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا، روس کی جانب سے شام میں جزوی جنگ بندی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اوباما کا روسی صدر پیوٹن سے کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد شام میں تشدد کے واقعات میں کمی خوش آئند ہے۔

اس سے پہلے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شام سے زمینی افواج کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں ،تاہم بحری اور فضائی بیس سے آپریشن جاری رہے گا۔