روس اور شام کا داعش کےخلاف پہلامشترکہ فضائی آپریشن

Russia Syria Attack Daesh

Russia Syria Attack Daesh

ماسکو (جیوڈیسک) روس اور شام نے داعش کے خلاف پہلی بار مشترکہ فضائی آپریشن کیا ہے جبکہ فرانس نے عراق میں داعش کے مواصلاتی مرکز کو تباہ کردیا ۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق شام اورروس کے لڑاکا طیاروں نے مشترکہ فوجی آپریشن میں حصہ لیا اور لطاکیہ کے ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے بعد داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ روسی میڈیا کے مطابق شام کی حکومت نے روس کے ساتھ معاہدے کے تحت روسی فضائیہ کو ملک میں غیر معینہ مدت تک تعیناتی کی اجازت دیدی ہے ۔

ادھر، فرانس کے طیاروں نے عراق کے شہر موصل میں داعش کے مواصلاتی مرکز کو نشانہ بنایا۔ فرانسیسی فوج کی نے بمباری کی ویڈیو جاری کردی ہے۔