روس میں ترک سیاحوں کی تعداد میں کمی

Turkish Tourists in Russia

Turkish Tourists in Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس میں ترکی سے آنیوالے سیاحوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ روس کی وفاقی امیگریشن سروس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے شہریوں پر ویزے کی پابندی سے 10 ہزارسے زیادہ ترک شہری روس چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت روس میں 67ہزار ترکی کے شہری موجود ہیں۔ واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے آخر میں ترکی کے جنگی طیارے نے شام کی فضائی حدود میں روسی لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد روس نے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کر تے ہوئے ترکی کے شہریوں کے لیے ویزے کی پابندی لگا دی تھی۔