روس اور امریکہ کے درمیان شام میں جنگ بندی کے حوالے سے معاہدے طے پا گیا

Russia and America

Russia and America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے شام میں جنگ بندی سے متعلق روس اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

معاہدے میں روس اور امریکہ کے علاوہ شامی حکومت اور داعش کے خلاف برسر پیکار قوتوں کی رضا مندی شامل ہے۔ شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔

لیکن انھیں یہ گارنٹی چاہیے کہ دہشت گرد معاہدے کو اپنی صفیں مضبوط کرنے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ فریقین کے درمیان 12 فروری کو عالمی اور مشرقِ وسطی کی علاقائی طاقتوں کے درمیان لڑائی روکنے پر مذاکرات ہوئے تھے۔