روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ

Russian Military Plane Crash

Russian Military Plane Crash

روس (جیوڈیسک) روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں روس کا فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافیوں سمیت 91 افراد سوار تھے، شام میں سال نو کی تقریبات کے لیے لتاکیہ میں روسی فوجی اڈے جا رہے تھے۔

روسی حکام کے مطابق سوچی سے اڑان کے 20 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہونے والے طیارے کا ملبہ سوچی کے ساحل سے ڈیڑھ کلو میٹر دور مل گیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق طیارے میں 81 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے، جن میں مشہور فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافی شامل تھے، جو نئے سال کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔