روسی طیارے کا پائلٹ شامی فوج نے ریسکیو کر لیا

Russian Plane Pilot

Russian Plane Pilot

ماسکو (جیوڈیسک) ترکی کے ہاتھوں مار گرائے جانے والے روسی طیارے کے ایک پائلٹ کو شامی فوج نے ریسکیو کر لیا ہے۔

فرانس میں تعینات روسی سفیر نے بتایا کہ دو میں سے ایک پائلٹ کو شامی فوج نے بچا لیا تھا اور وہ جلد روسی فوجی اڈے پر پہنچا دیا جائے گا تاہم جہاز سے ہنگامی طور پر نکلنے والا دوسرا پائلٹ زمین پر موجود عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا تھا۔