روسی صدر کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، داعش کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق

Francois Hollande and Vladimir Putin

Francois Hollande and Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا داعش کے خلاف ایک وسیع اتحاد بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا فرانس اور روس داعش کے بارے میں انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ کریں گے اور اسکے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کریں گے۔

اسے سے پہلے دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں روسی صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو داعش کے خلاف لڑائی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔