روسی راکٹ 3 خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

Russian Rocket

Russian Rocket

ماسکو (جیوڈیسک) روس کا خلائی راکٹ تین خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیا۔روسی ’’سویوز‘‘ راکٹ قازقستان کے بیکارنور خلائی مرکز سے تین خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوا ۔

خلانوردوں میں ایک امریکی اور دو روسی خلا باز شامل ہیں۔ ناسا کے مطابق تینوں خلا باز چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہیں گے۔