ریحام کی جانب سے عمران خان کو مارنے کی خبر جھوٹ ہے: شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی سے متعلق خبریں قابل افسوس ہیں۔ افواہیں پھیلا کر عمران خان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

میڈیا میں جان بوجھ کر عمران اور ریحام خان کی طلاق سے متعلق جھوٹی باتیں گھڑی جا رہی ہیں۔ دونوں کی زندگی کے مشکل مرحلے میں میڈیا افواہیں پھیلا رہا ہے جس سے عمران خان اور ریحام کے اہلخانہ متاثر ہو رہے ہیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ریحام خان کی جانب سے عمران خان کو مارنے کی خبر جھوٹ ہے۔ یہ خبر صرف شیطانی ذہن کی پیداوار ہے جبکہ دونوں کے درمیان مالی معاملات طے پا جانے کی خبریں بھی جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کوئی رہنماء عمران خان کی شادی یا طلاق کی گفتگو سے آگاہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کو طلاق کا ذمہ دار قرارد ینا من گھڑت ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت ہمیشہ عمران خان کے ذاتی معاملات سے دور رہی اور رہیگی۔