ریحام خان نے عمران خان سے طلاق کی تصدیق کر دی

Ryham Khan

Ryham Khan

لاہور (جیوڈیسک) ریحام خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے طلاق سے متعلق خبر کی تصدیق کردی۔

ریحام خان ان دنوں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کے اور عمران خان کے راستے جدا جدا ہو گئے ہیں۔

وہ اب میاں بیوی نہیں رہے اور اس حوالے سے طلاق کے کاغذات تیار کئے جا رہے ہیں۔