ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ میں حال دل بیان کردیا

Ryham Khan

Ryham Khan

لندن (جیوڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد مکمل خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ وہ غیر ملکی میڈیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہار کررہی ہیں۔

اور اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اللہ ہی میرا مددگار اور وہی میرا منصف ہے، اللہ سب جانتا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اللہ ہی میرا مددگار اور وہی میرا منصف ہے، ریحام خان نے لکھا کہ اللہ سب جانتا ہے۔