ریحام خان کی جرنلزم کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگ گیا

Reham khan

Reham khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی ڈگری کے حوالے سے برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ریحام خان نے جس کالج سے براڈ کاسٹر جرنلزم کی ڈگری حاصل کی وہ کالج یہ کورس ہی نہیں کرواتا۔

اخبار کے مطابق لنڈسے کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے ریکارڈ میں ریحام خان کے نام سے کوئی اسٹوڈنٹ نہیں اور ہم براڈ کاسٹر جرنلزم کی کوئی ڈگری جاری نہیں کرتے۔

واضح رہے اسی اخبار نے ہی ریحام خان کی عمران خان سے خفیہ شادی کی خبر بریک کی تھی۔