صابر شہیدپٹرولنگ چیک پوسٹ کی طرف سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ کا اہتمام

Awareness Camp

Awareness Camp

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صابر شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ کی طرف سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ کا اہتمام۔

اے ایس آئی کاشف اعجاز نے ڈی ایس پی شعیب چیمہ کی خصوصی ہدایت پرمسافروں اور ڈرائیوروں میں ڈینگی، روڈ سیفٹی ودیگر پمفلٹ تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور شعیب چیمہ کی خصوصی ہدایت پرکاشف اعجاز اے ایس آئی صابر شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آباد نے اڈا مصطفی آباد پر روڈ کیمپ لگایا۔

جس میں مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں اور ڈرائیوروںکو ڈینگی سے آگاہی، ٹریفک منیجمنٹ، روڈ ایکسیڈنٹ، سٹرک پر عبور اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے، مسافروں اور ڈرائیوروں کو دوران صفر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کی گئی۔