سچن ٹنڈولکر کو ملنے والے بھارت رتنا ایوارڈ کو خطرہ لاحق

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

ممبئی (جیوڈیسک) لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ملنے والے سب سے بڑے سول اعزاز بھارت رتنا ایوارڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا ، سابق کھلاڑی کیخلاف ایوارڈ کا غلط استعمال کرنے پر مدھیا پردیش کی عدالت میں اپیل دائر کر دی گئی۔

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کیخلاف بھارتی عدالت میں دائر اپیل میں الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بھارت کے سب سے بڑے سول اعزاز بھارت رتنا ایوارڈ کو پیسے کمانے کا ذریعہ بناتے ہوئے 12 سے زیادہ مصنوعات کے اشتہاروں میں استعمال کیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ سابق بھارتی کھلاڑی نے ایوارڈ کو مختلف مصنوعات کی تشہیر کیلئے استعمال کر کے اس کی عظمت کو نقصان پہنچایا ہے۔ سابق پلیئر کو بھارت رتنا یوارڈ سے 2014 میں نوازا گیا تھا۔

اگر عدالت میں ان کیخلاف الزامات درست ثابت ہو گئے تو انہیں اعزاز سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔