دکھی انسانیت کا مسیحاء چل بسا

Abdul Sattar Adh

Abdul Sattar Adh

تحریر: ملک نذیر اعوان
قارئین محترم عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فخر پاکستان عبدالستار ایدھی غریبوں ،یتیموں،بیوائوں اور دکھی انسانیت کے عظیم محسن تھے۔آپ کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہوئی ہے اور پورا ملک سوگوار کی فضا ء میں ہے اور قارئین یہ حقیقت ہے کہ آپ کی وفات کا خلا کبھی پورا نہیں ہو گاسب سے پہلے تو میں آپ کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں اللہ پاک عبدالستار ایدھی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

قارئین عبدالستار ایدھی صاحب ١٩٢٨ء میں بھارت کے شہرگجرات میں پیدا ہوئے ١٩٤٧ء میں بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آئے آپ نے ٤٨ سال تک ایمولینس کی ڈیوٹی سر انجام دی سب سے پہلے آپ کو عثمان غنی دوست نے ایمولینس دی عبدالستار ایدھی صاحب نے ١٩٥١ء میں ایک دوکان میں ڈسپسنری بنائی اور ١٩٥٧ء میں زچگی سنٹر اور ایک ہسپتال بنایا۔عبدالستار ایدھی صاحب نے باقاعدہ ١٩٥١ء میں فلاحی کاموں کا آغاز کیا۔آپ ایک نیک سیرت اوردرویش صفت انسان تھے آپ نے ساری زندگی سادگی سے بسر کی آج ماشاء اللہ پورے ملک میں ایدھی فائو ڈیشن سنٹر قائم ہیں۔١٩٨٠ء میںاسرائیلی فوجیوں نے آپ کو گرفتار کر لیا اور ٢٠٠٦ء میںکنیڈا ایئر پورٹ پر آپ کو کئی گھنٹے روک دیا گیا مگر آپ نے ہمیشہ جرائت سے کام لیاآپ کو کئی بار ایوارڈوں سے نوازا گیا۔

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

عبدالستار ایدھی نے تمام زندگی مسکینوں ،یتیموں ،غریبوں اور بیوائوں کے لیے کام کیا اور بے لوث خدمت کی آپ نے بہت سے ہسپتال اور یتیم خانے تعمیر کیے۔آپ کافی عرصے سے گردے اور شوگر کی مرض میں مبتلا تھے آپ کو بیرون ملک میں بھی علاج کی آفر ہوئی مگر آپ نے ٹھوکرا دی اس وقت بھی آپ کے ٦٠٠ ایدھی سنٹر کام کر رہے ہیں۔آپ کے جنازے میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صاحب،آرمی چیف جنرل راحیل شریف صاحب،کور کمانڈر سندھ،ڈی رینجر،گورنر سندھ،صدر ممنون حسین اور دوسری سیاسی مذہبی جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی اور عبدالستار ایدھی کو آرمی کے جوانوں نے توپوں سے سلامی بھی دی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف صاحب نے عبد الستار ایدھی صاحب کو نشان امتیاز دینے کا بھی اعلان کیا۔قارئین یہ حقیقت ہے کہ ایدھی صاحب کے گھرانے میں جو بھی سائل آیا وہ کھبی خالی نہ لوٹا آپ ایک خدا ترس اور فرشتہ انسان تھے آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور یقینا آپ کی وفات سے ہر آنکھ اشکبار ہوئی آپ ساری زندگی انسانیت کی خدمت کا درس دیتے رہے۔آخر کار آج ہم سے خادم انسانیت بچھڑ گئے ہیں اور ان کو کراچی کے اپنے ایدھی ولیج کے قبرستان میں نماز ظہر کے بعد سپرد خاک کر دیا ہے۔آخر میں میری دعا ہے اللہ پاک ان کو جوارے رحمت میں جگہ دے اور ان درجات بلند کرے آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Malik Nazir Awan

Malik Nazir Awan

تحریر: ملک نذیر اعوان خوشاب