صادق آباد: ریلوے لائن پر دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریک بند

Railway Line Blast

Railway Line Blast

صادق آباد (جیوڈیسک) چندرامی کے مقام پر ریلوے لائن پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن متاثر ہوا ہے۔

حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔ حادثے کی جگہ پر 5 فٹ گڑھا پڑ گیا، ڈیڑھ فٹ ٹریک متاثرہوا،لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار کے انجن کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی، پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل اسکوڈ کو طلب کر لیا گیا۔ ڈی پی او طارق مستوئی کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔