ایاز صادق کی وزیراعظم سے ملاقات، این اے 122 انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

Nawaz Sharif and Ayaz Sadiq

Nawaz Sharif and Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال ، این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں سپیکر ایاز صادق نے وزیر اعظم سے ٹریبونل کے فیصلہ کے بعد ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پارٹی کے قانون کی بجائے عوامی جنگ لڑنے کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ایاز صادق کی بطور سپیکر قومی اسمبلی خدمات کو سراہا۔