سید غنی کے برادر نسبتی محمد عرفان احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت، مجیب الحسن

کراچی ( پریس رلیز) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے ایڈشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن، نائب صدر اشتیاق بیگ، پیپلزپارٹی کے رہنما سشیل عابدی، نجیب الحسن، دانش حسیب، اور دیگر ساتھیوں نے سعید غنی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورانکے برادر نسبتی محمد عرفان کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی۔

ڈالمیاں نے نیو یارک سے خصوصی ٹیلی فون پر افسوس کیا اور مرحوم کیلئے دعا فاتحہ کرائی، مجیب الحسن نے پریس رلیز میں امریکہ سمیت تمام ممالک میں رہنے والے پاکستانی کمیونٹی سے مرحوم کیلئے دعاکی اور اپیل کی کہ سعید غنی کے اس دکھ میں پیپلز پارٹی امریکہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،اور دعاگو ہیں اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے یاد رہے مرحوم کی عمر 39 سال تھی۔

Mohammad Irfan Ahmed Fatiha Khwani

Mohammad Irfan Ahmed Fatiha Khwani