صفائی کے امور اس انداز میں انجام دئیے جائیں جس سے یہاں رہائش پزیر افراد کو صحت مند ماحول میسر آئے

کراچی: میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے امور اس انداز میں انجام دئیے جائیں جس سے یہاں رہائش پزیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی انڈسریل ایریا 7000 روڈ پر جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے دوران مو جود وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے زریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے۔

نیز جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے بلدیہ کورنگی کی حدود میں عوامی مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورتمام مقامات پر موجود تجاوزات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ کورنگی کے افسران و عملہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ لوگ بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے۔

Korangi Cleaning Campaign Visit

Korangi Cleaning Campaign Visit