سانحہ صفورا کے دو ملزموں کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Safora Incident

Safora Incident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے دو ملزموں کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے سانحہ صفورا کے دو ملزموں ناصر اور اظہر عشرت کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ اہم ملزموں کو پولیس کی درخواست پر عدالت نے طلب کیا تھا۔

ملزمان پر سانحہ صفورا کے مرکزی ملزموں کی معاونت کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کی جانی ہے۔

اس لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم ناصر اور اظہر عشرت کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر لویس کی تحویل میں دے دیا۔