سانحہ صفورا :8 دہشتگرد مختلف راستوں پر فرار ہوئے، چوکیداروں کا انکشاف

Karachi Bus Firing

Karachi Bus Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے سانحہ صفورا کے بعد قریبی عمارتوں سے حراست میں لئے گئے 2 چوکیداروں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس کے مطابق 8 دہشتگرد بس میں فائرنگ کرنے کے بعد 2 مختلف راستوٕں پر فرار ہو گئے۔

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب 14 مئی کو دہشتگردوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس میں سوار 45 سے زائد بے گناہ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سانحہ کے بعد پولیس نے قریب کی عمارتوں کے 2 چو کیداروں عبدالرحمان اور عبدالستار کو حراست میں لے لیا۔ تفتیشی حکام کے ذرائع کے مطابق دونوں چوکیداروں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس کے مطابق 8 دہشتگرد وں نے بس پر حملہ کیا۔

دہشتگرد بس میں فائرنگ کرنے کے بعد 2 مختلف راستوٕں پر فرار ہو گئے۔4 دہشتگرد سہراب گوٹھ اور 4 مدراس چوک کی طرف گئے۔ ذرائع کے مطابق بیان میں چوکیداروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دو دہشتگردوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

دہشتگردوں کے کچھ ساتھی نزدیک ہی ایک کار میں بھی موجود تھے۔