ساہیوال : بس اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، 40 زخمی

Accident

Accident

ساہیوال (جیوڈیسک) سکھر سے لاہور جانے والی بدقسمت مسافر بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجہ میں 7 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بس اور ٹرک دونوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ بس میں زخمی مسافروں کا کہنا ہے بس میں مسافروں کی تعداد گنجائش سے کافی زیادہ تھی اور ڈرائیور بس بھی بہت تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔