ساہیوال، چیچہ وطنی کے جنگل میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزم ہلاک

Sahiwal Police Encounter

Sahiwal Police Encounter

ساہیوال (جیوڈیسک) چیچہ وطنی کے جنگل میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان نے دسمبر میں ساہی وال کے ایک ٹھیکیدار کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا، ملزمان نے ٹھیکیدار کے اہل خانہ سے 8 لاکھ روپے تاوان بھی وصول کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے اعجاز، رمضان اور نامعلوم ملزم ہلاک ہو گیا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی اور 3 کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔