ساہیوال :زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد زخمی

Sahilwal Firing

Sahilwal Firing

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال کے نواحی قصبے میں دکانوں پر قبضے کےتنازع پراندھا دھندفائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ،مشتعل دیہاتیوں نےاحتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کردی ،پولیس نے3ملزموں کو گرفتار کر کے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال کےقصبے134/9-ایل پل کے قریب پیش آیا،جہاں شاہد جٹ ،عابد جٹ اورمنشی وغیرہ8سےزائد افرادایک شخص نذیر احمدکی دکان پرقبضےکیلئےآئے،ملزموں نےآتےہی فائرنگ کردی، جس سے ندیم ، روبینہ بی بی،علی گوہر ،پرویز اور شفیق زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعدمشتعل دیہاتیوں نے ملتان روڈبلاک کر دی اور گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا ، پولیس نے انسدادِدہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکے3ملزموں کو گرفتار کر لیا،جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔