ساہیوال: ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 17 ملزمان گرفتار

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 17 ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

آر پی او ساہیوال غلام محمود ڈوگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈاکوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

کریک ڈائون میں 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹریکٹر، ایک کار، 46موٹر سائیکلیں اور تقریباً 46لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر مسروقہ سامان مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔