سیف علی خان نے کھانا پکانے کی تربیت لینا شروع کر دی

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان جلداپنی نئی آنے والی فلم ’’شیف‘‘ میں شیف کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے خصوصی طور پر کھانا پکانا سیکھنے کے لیے کوکنگ کلاسز جوائن کر لی ہیں۔

ڈائریکٹر راجہ کرشنا میمن 2014ء میں نشر کیے جانے والے مشہور امریکی ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل ’’شیف‘‘کا ہندی ورژن فلم کی صورت میں بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں مرکزی کردار سیف علی خان ادا کرتے نظر آئیں گے۔