فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج لعل بخش میموریل اور معمار اسپورٹس کے درمیان کھیلا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل آج مورخہ 4جون 2016ء بروز ہفتہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جائیگا ۔گزشتہ روز کھیلے گئے آخری سیمی مقابلہ میں معمار اسپورٹس نے مد مقابل مضبوط حریف بلوچ یوتھ گارڈن کو 3-1سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

اس سے قبل لعل بخش میموریل پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی حاصل کرچکی ہے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے آخری کراٹر فائنل میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالخالق ،عبدالباقی ،حیدرعلی اور جلاال اعظم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔