سائرہ بانو نے عامر خان کو دلیپ کمار کا جانشین قرار دے دیا

Dilip Kumar and Aamir Khan

Dilip Kumar and Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں عامر خان وہ واحد اداکار ہیں جو دلیپ کمار کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران سائرہ بانو نے کہا کہ بالی ووڈ میں اس وقت جتنے بھی اداکار کام کررہے ہیں اور وہ تمام باصلاحیت ہیں اور بہت اچھی طرح اپنے کرداروں کو ادا کررہے ہیں لیکن عامر خان وہ واحد اداکار ہیں جو دلیپ کمار کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

سائرہ بانو سے جب بھارت میں عدم برداشت اور بڑہتی انتہا پسندی سے متعلق پوچھا گیا تو انہون نےکہا کہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔