سجاد کریم کی سربراہی میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی جورجیا کے صدر سے ملاقات

نیلسن (پ ر) یورپی پارلیمنٹ میں ساؤتھ کیکاؤسزڈیلیگیشن کا ایک وفد کمیٹی کے سربراہ نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی قیادت میں جارجیا کے سرکاری دورہ پر گیا ہؤا ہے اور وزارت خارجہ کی جانب سے جورجیا کے نائب وزیر خارجہ جیجی جیگیڈز نے وفد کا استقبال کیا۔وفد نے وزارت خارجہ کے علاوہ جورجیا کے صدر گورگی مارگولشول سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی اس ملاقات میں روس کی طرف سے جورجیا کے علاقے پر قبضے اور جارحیت کے متعلق تشویش کا اظہار کرنے کے علاوہ یورپین یونین پر زور دیا گیا کہ ان حالات میں جورجیا اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت بڑھ جاتی ہے تا کہ جورجین عوام کی یورپی یونین میں شمولیت کا خواب پورا ہو سکے ۔ وفد کے دورے کا خاص مقصد یورپی یونین اور جورجیاکے مابین مختلف حکومتی امور کے علاوہ باالخصوص جورجیا کے شہریوں کی یورپی یونین کے ممبر ملکوں میں آمد ورفت کے لئے ویزا پابندیاں ختم کرنے پر غور کرنا بھی ہے اس حوالے سے وفد کی واپسی پر صورت حال واضع ہو سکے گی۔

EP Delegation with Geirgia Officials

EP Delegation with Geirgia Officials

Sajjad Karim with Georgian President

Sajjad Karim with Georgian President

Sajjad Karim with Georgian FM

Sajjad Karim with Georgian FM