سجاد کریم نے پاکستان کے لئے نامزد سفیر جین فرانکوس کوٹین سے آج یورپین پارلیمنٹ میں ملاقات کی

Sajjad Karim And Jean François

Sajjad Karim And Jean François

نیلسن: یورپین پارلیمنٹ میں چئیر مین ساؤتھ ایشیاء ٹریڈ مانیٹرنگ بورڈ اور فرینڈز آف پاکستان رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم ( ستارۂ قائد اعظم) نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے نامزد کئے گئے سفیرجین فرانکوس کوٹین سے آج یورپین پارلیمنٹ میں ملاقات کی اورتمام متعلقہ امور پر تبا دلہ خیال کیا۔

موصوف افغانستان میںتعمیر ی معاملات میں بہت تجربہ رکھتے ہیںسفیر کے عہدے سے پہلے انہیں یورپی کمیشن ڈیلیگیشن برائے افغانستا ن کا سر براہ مقرر کیا گیا تھا پھر تھائی لینڈ اور میانمار میں بھی یورپی یونین کی جانب سے اپنی اہم سفارتی ذمہ داریوں نبھا چکے ہیں 2011 سے یورپی یونین کی طرف سے کمبوڈیا میں سفارتی عہدے پر فائز تھے وہیں سے انہیں اسلام آباد کے لئے سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

سجاد کریم نے پاکستان کے لئے یورپین یونین کے نامزد سفیر کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی امور و سفارتی رموز و تعلقات میں بہت تجربہ رکھتے ہیں پاکستان کے لئے ان کی نامزدگی خوش آئند ہے اور کوئی اس حوالے سے انگلی نہیں اٹھا سکتااور انہوں نے سفیر موصوف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیاہے۔