سلام عقیدت

کیا عالی مرتبت ہے شہادت حسین کی
تا قیامت رہے گی قائم قیادت حسین کی
حق بات پر ڈٹ جانا اور سر اپنا کٹا دینا
کیا بے مثل و بے مثال ہے عادت حسین کی
یزیدیت بھی جن کے پائوں میں لغرش نہ لا سکی
کس قدر تھی بلند وہ ریا ضت حسین کی
سجدے میں گھڑ سواری آقا کی جس نے کی
یہ بھی یکتا ٹھہری تھی سعادت حسین کی
دنیا سے مٹ گئے ظلم و جبر کے یزید
مگر تا حشر رہے گی قائم سیادت حسین کی
سجدے میں سر کٹا دیا دین نانا کا بچا لیا
کیا قابل تحسین تھی یہ عبادت حُسین کی
شاہ نے نیزے پہ چڑھ کر سنایا تھا جو قران
آج تک نہ بھول سکی وہ تلاوت حسین کی
تا ابد تر بتر رہے گی رنگ و خون سے کربلا
اور یاد کرتی رہے گی ہمیشہ ارادت حسین کی

Ghulam Ghaus Samra

Ghulam Ghaus Samra

تحریر: غلام غوث سمرا