سلام کی فضیلت اسکو پھیلانے اور عام کرنے کا حکم

Muslims Hand Shaking

Muslims Hand Shaking

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
اللہ رب العزت اپنی پاک کتاب قرآن مجیدمیں ارشادفرماتاہے ۔وِاذَاحُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّہِِ فَحّیُّوابِاَحْسَنَ مِنْھَااَوْرُدُّوْھَا۔ترجمہ اورجب تم سلام کروتوجواب میں اس سے بہتر(سلام کاجواب)دویاوہی دے دو” اسلام ایک عالمگیرمذہب ہے جس نے ہماری زندگی کے ہرشعبہ میں رہنمائی فرمائی ہے اسلام ہمیںاخوت اوربھائی چارے کا درس دیتاہے ۔حقوق اللہ اورحقوق العباداداکرنے کاحکم دیتاہے ۔اسلام نے ہمیں یہ طریقہ بھی بتایاہے کہ آپس میں محبت کیسے کرسکتے ہو۔ ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنے کاسب سے اعلیٰ طریقہ یہ ہے کہ ایک مومن جب دوسرے مومن سے ملے تواپنے بھائی سے سلام کرے۔ دنیا میںبسنے والی مختلف اقوام کے حالات اورانکے طرززندگی کااگرہم مطالعہ کریں۔توہمیں معلوم ہوتاہے کہ ہرمذہب کے ماننے والے لوگوںکے اندرباہمی میل ملاپ کے کچھ اصول ضوابط ہیں کہ جب ایک دوسرے سے ملناہوتوکیسے کلام کرناہے؟ہندومذہب کے لوگ آپس میں ملتے ہیں توایک دوسرے کورام رام کہہ کرملتے ہیںاور آریہ مذہب والے جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تونمستے کہتے ہیں ۔عیسائی مذہب کے پیروکارجب ایک دوسرے سے صبح کے وقت ملتے ہیںتوگڈمارننگ Good Morning،دوپہرکے وقت ملتے ہیں توAfter Noon رات کے وقت ملتے ہیں تو گڈنائٹ Good Night کہتے ہیں اسلامی تعلیم کاسورج طلوع ہونے سے پہلے عرب کے لوگ ایک دوسرے سے ملتے توحیَّاک اللّٰہ کہتے یعنی اللہ تمہیں زندہ رکھے۔اسلام نے ہمیں جو سلام کاطریقہ بتایاہے۔ان الفاظ کی مثال کسی قوم کسی مذہب سے نہیں ملتی ۔جب انسان اسلامی طریقہ پرسلام کے الفاظ منہ سے نکالتاہے تویہ الفاظ مومن کے درمیان باہمی محبت والفت پیداکردیتے ہیں۔اسلام کے حکم کے مطابق سلام کرنے کاطریقہ آگے بتایاجارہاہے۔کئی حدیث مبارکہ سلام کی فضیلت پرواردہیں ان میں سے چنداحادیث کاذکرکیاجارہاہے کہ ہم سلام جوکرتے ہیں اسکافائدہ کیاہے۔

حضرت عبداللہ بن عمروبن العاصبیان کرتے ہیں کسی شخص نے نبی کریمۖکی بارگاہ اقدس سے دریافت کیا۔کون سی چیزاسلام میںزیادہ خیروبرکت والی ہے؟۔ آپۖ نے فرمایا تمہارا کھاناکھلانااورہرواقف ناواقف شخص کوسلام کرنا۔(متفق علیہ) یہ عبداللہ بن عمروبن العاص بن وائل السہمی قبیلہ قریش سے ہیں انکاسلسلہ نسب نبی کریمۖسے آپ کے داداکعب بن لوئی میں جاکرملتاہے پہلے اسلام لانے والے صحابہ علیہم الرضوان اجمعین میں سے ہیں آپ سے بھی زیاہ حدیثیں مروی ہیں۔حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمۖنے ارشادفرمایاتم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک ایمان نہ لے آئواورتم اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کروکیامیں تمہاری ایسی چیزکی طرف رہنمائی کروں اگرتم وہ کرلوگے توآپس میں محبت ہوجائیگی تم اپنے درمیان سلام کوپھیلائو۔(رواہ مسلم)حضرت ابوہریرہفرماتے ہیں کہ رسول اللہۖنے فرمایاکہ مومن کے مومن پرچھ حق ہیں جب وہ بیمارہوتوبیمارپرسی کرے ،جب وہ مرجائے تواسکے جنازے میں شریک ہو،جب دعوت کرے تودعوت قبول کرے،جب اس سے ملے توسلام کرے جب چھینکے توچھینک کاجواب دے اوراس کی خیرخواہی کرے جب حاضرہویاغائب۔(نسائی)حضرت ابوعمارة براء بن عازب سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمۖنے ہمیں سات چیزوںکاحکم دیاتھا۔بیمارکی عیادت کرنا،جنازے کے ساتھ جانے کا،چھینکنے والے کوجواب دینا،کمزورکی مددکرنا،مظلوم کی مددکرنا،سلام پھیلانے کااورقسم پوری کروانا۔(متفق علیہ)۔

ہماری یہ عادت ہوتی ہے راستوں میں بیٹھ جاتے ہیں اوّل توراستے میں بیٹھنانہیں چاہیے اگرکسی مجبوری کے تحت راستے میں بیٹھ بھی جاتے ہیں توراستے کاہمیںحق اداکرناچاہیے سوال پیداہوتاہے کہ راستہ کاحق کیابنتاہے اس کاحق ہم آقاۖکی بارگاہ سے پوچھتے ہیںیارسول اللہۖاللہ رب العزت نے آپکورئوف رحیم بنایاہے آپ ہمیں راستے کاحق بتائیں کہ راستہ پراگرہم بیٹھیں تواسکاحق کسطرح اداکریں ۔آقاۖکی بارگاہ سے اسکاجواب ملتاہے۔
حضرت ابوسعیدخدریسے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایاراستوں پربیٹھنے سے بچولوگوں نے عرض کیایارسو ل اللہۖہم کووہاںپربیٹھنے کے سواکوئی چارہ نہیںہم وہاںبات چیت کرتے ہیں اگربغیربیٹھے نہ مانوتوراستے کواسکاحق دو؟لوگوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہۖ راستہ کاکیاحق ہے ؟ آقاۖنے فرمایا نگاہیں نیچی رکھنا،تکلیف دہ چیزہٹانااورسلام کاجواب دینااوراچھائیوںکاحکم دینابرائیوں سے روکنا۔(مسلم ،بخاری)حضرت علی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایامسلمان کے لئے مسلمان پرچھ اچھی خصلتیں ہیں جب اس سے ملے توسلام کرے ،جب دعوت کرے توقبول کرے اورجب چھینکے تواسے جواب دے جب بیمارہوجائے تومزاج پرسی کرے جب مرجائے تواُسکے جنازے کے ساتھ جائے اوراس کے لئے وہی پسندکرے جواپنے لئے پسندکرتاہے۔ (ترمذی،درامی)حضرت طفیل بن ابی بن کعب بیان کرتے ہیں وہ عبداللہ بن عمر کے پاس آتے توحضرت عبداللہ انہیں ساتھ لیکربازارکی طرف چلے جاتے جب ہم بازارکی طرف جاتے توحضرت عبداللہ جس بھی کباڑیے یاکسی چیزکوفروخت کرنیوالے یاکسی غریب کے پاس سے گزرتے یاجس شخص کے پاس سے گزرتے اسے سلام کرتے تھے حضرت طفیل کہتے ہیں ایک دن میں حضرت عبداللہ بن عمرکے پاس آیاتووہ مجھے ساتھ لیکربازارکی طرف جانے لگے تومیںنے ان سے کہابازارمیں آپ کیاکرتے ہیں آپ نہ کسی فروخت کرنیوالے کے پاس ٹھہرتے ہیں نہ کوئی سامان خریدتے ہیںنہ کوئی سودے بازی کرتے ہیں نہ بازارکی کسی محفل میں بیٹھتے ہیں میں نے کہاآپ یہیں بیٹھیں ہم بات چیت کرتے ہیں انہوں نے فرمایااوبڑے پیٹ والے راوی بیان کرتے ہیں کہ حضرت طفیل پیٹ بڑاتھاہم اسلئے جاتے ہیں تاکہ ہم ہراس شخص سے سلام کریں جس سے ہماری ملاقات ہوتی ہے۔

Hazrat Mohammad PBUH

Hazrat Mohammad PBUH

سلام کرنیکاطریقہ اورجواب دینے کاطریقہ
مومن کوملتے وقت سلام کہناادائے سنت نبویۖاورحصول ثواب کاذریعہ بھی ہے ۔اس لئے مسلمان کوچاہیے کہ کسی مسلمان کے ساتھ چاہے جان پہچان ہویانہ ہواسکوسلام کریںسلام ایک بہترین عمل بلکہ ایک بہترین دعاہے سلام کرنے کوہمارے آقاۖنے بہت پسندکیاہے ۔سلام کرنے سے دل میں نورانیت آجاتی ہے بغض حسدکینہ جیسی بیماریاںدورہوجاتی ہیں ۔بعض اوقات کئی صحابہ کرام اسی ارادہ سے بازارجاتے کہ کہ کثرت سے لوگ ملیں گے اورہم کوزیادہ سلام کرنے کاموقع ملے گا ہماری ایک عادت بن چکی ہے سلا م کرتے توہیںپرشریعت کے حکم کے مطابق نہیں ۔کبھی کبھارتویہودیوں والا سلام کرتے ہیں ہمیں اسلام کے طریقے کے مطابق سلام کرناچاہیے نہ کہ یہودیوں کے طریقے یعنی گڈمارننگ ،صبح بخیروغیرہ۔ اگرہم سلام شریعت کے حکم کے مطابق کریں گے توہمارے اعمال میں نیکیوں کے ڈھیرلگ جائیں گے اب حدیث کی روسے بیان کیاجارہاہے کہ سلام کرناکیسے ہے اورسلام کرنے والے کوجواب کیسے دیناہے.سلام کرناسنت ہے پراسکاجواب دیناواجب ہے ۔لہذاسلام کاجواب فوراََ دیناچاہیے بلاعذرتاخیرکی توگنہگار ہوگا یہ گناہ جواب دینے سے دفع نہ ہوگابلکہ توبہ کرنی پڑے گی۔ حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ نبی کریم ۖکی خدمت اقدس میں ایک شخص حاضرہوااورالسلام علیکم کہانبی کریمۖنے اسے سلام کا جواب دیاپھروہ شخص بیٹھ گیانبی کریم ۖنے فرمایااسے دس نیکیاںملی ہیں پھرایک اورشخص خدمت اقدس میں آیااس نے السلام علیکم ورحمة اللّٰہ کہانبی کریمۖ نے اسے سلام کاجواب دیاوہ شخص بیٹھ گیاتونبی کریمۖنے فرمایااسے بیس نیکیاںملی ہیں پھرایک اورشخص خدمت اقدس میں آیااورالسلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاة کہانبی کریمۖنے اسے سلام کاجواب دیاجب وہ شخص بیٹھ گیا تونبی کریمۖنے فرمایااسکوتیس نیکیاں ملیں گی۔(ابودائود،ترمذی)اورمعاذبن انس کی روایت ہے کہ پھرایک شخص آیااس نے کہاالسلامُ علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ ومغفرتہ حضورۖنے فرمایاس کے لئے چالیس نیکیاں۔کسی مسلمان کوسلام کرناہوتوپوراسلام اس طرح کریںالسلامُ علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ تاکہ سلام کاثواب توپوراملے۔

کسی مسلمان کوسلام کاجواب دیناہے تواس طرح اس کے سلام کاجواب دیں۔وعلیکمُ السلام ورحمة اللّٰہ وبرکاتہحضرت ابوہریرہ نبی کریم ۖکایہ فرمان نقل کرتے ہیں “جب اللہ رب العزت نے آدم علیہ الصّلوٰة والسّلام کواپنی صورت پرپیداکیاجن کے قدکی لمبائی ساٹھ گزتھی انہیں جب پیداکیاتوفرمایاجائوان لوگوں کوسلام کرویہ حکم ان فرشتوں کے بارے میں تھاجووہاںبیٹھے ہوئے تھے اورتم غورسے وہ سنناجووہ تمہیں جواب دیںگے یہ تمہارااورتمہاری اولادکاجواب دینے کاطریقہ ہوگاآدم علیہ السّلام نے السلام علیکم کہاتوان فرشتوں نے کہاوعلیکم السلام ورحمة اللّٰہ علیہ ان فرشتوں نے رحمة اللہ علیہ کااضافہ کردیا۔تووہ بھی جنت میں جائے گاجوحضرت آدم کی صورت پرہوگااورقدساٹھ گزہوگاپھرآدم کے بعدمخلوق رہی حتیٰ کہ اب تک۔(مسلم ،بخاری)کسی محفل میں اگرکچھ مسلمان سورہے ہوںتواتنازورسے سلام نہیں کرناچاہیے کہ وہ جاگ جائیںبلکہ اتنی آوازسے سلام کریں کہ جاگنے والے سن لیں ۔حضرت مقداد بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریمۖکے لئے آپ کے حصے کادودھ رکھاکرتے تھے آپ رات کے وقت تشریف لایاکرتے تھے اورآپ سلام کیاکرتے تھے اس طرح سلام کرتے کہ کوئی سویاہوابیدارنہ ہوتااورجاگتے لوگوں کوآوازپہنچادیاکرتے تھے پھرنبی کریمۖتشریف لائے اورآپ نے اسی طرح سلام کیاجس طرح آپ کیاکرتے تھے۔(رواہ مسلم)حضرت غالب سے روایت ہے کہ ہم حسن بصری کے دروازے پربیٹھے تھے کہ ایک شخص آیابولامجھے میرے والدنے میرے داداسے خبردی فرمایامجھے میرے باپ نے رسول اللہۖکی خدمت میں بھیجاکہاحضورۖکے پاس جائوتوحضورۖکومیراسلام عرض کرووہ فرماتے ہیںکہ میں حضورۖکے پاس حاضرہواتومیں نے عرض کیایارسول اللہۖمیرے والدآپ کوسلام عرض کرتے ہیں آپۖ نے فرمایاتم پراورتمہارے باپ پرسلام (ابودائود)ایک شخص آقاۖکی بارگاہ میں آیااورصبح بخیرکہاآقاۖنے فرمایاکہ ہماراسلام آپکے سلام سے بہترہے ہماراسلام السلام ُعلیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ لہذاہم کوچاہیے کہ حضورۖکابتایاہواسلام کریں نہ کہ یہودیوں والاخودبھی گڈمارننگ کہنے سے بچیں اوردوسروں کوبھی بتائیں

سلام کے آداب
سلام کرناکس کاحق بنتاہے؟اس بارے میں حدیث مبارکہ میں آتاہے۔حضورۖنے ارشادفرمایااللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگاجوسلام کرنے میں پہل کرے۔(ابودائود)حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہۖنے فرمایاجوشخص پہلے سلام کرتاہے وہ تکبرسے بری ہے۔(بیہقی ،شعب الایمان)حضرت ابوہریرة بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ۖنے ارشادفرمایاسوارشخص پیدل کوسلام کرے اورپیدل شخص بیٹھے ہوئے کوسلام کرے اورتھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کوسلام کریں ۔(متفق علیہ)اس حدیث پاک کایہ مطلب نہیں کہ جوغریب ہے وہ امیرکو سلام کرے کمزورشخص طاقتورکوسلام کرے بلکہ اسلام نے امیروغیریب میںفرق ظاہرنہیں کیا بلکہ دونوںکے لئے یکساںحکم دیاہے۔حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ۖنے فرمایاکہ چھوٹابڑے کوسلام کرے چلتاہوابیٹھے ہوئے پراورتھوڑے لوگ زیادہ لوگوں پر(بخاری) امام ترمذی نے ابوامامہ کے حوالے سے روایت کیاہے عرض کی گئی یارسول اللہۖدوشخص ملتے ہیں ان دونوں میں کسے سلام کرناچاہیے نبی کریمۖنے فرمایاجودونوں میں سے اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب ہو۔(متفق علیہ)حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایاکہ سلام بات چیت کرنے سے پہلے ہے۔ایک اورروایت حضرت جابر سے اسطرح روایت ہے کہ رسول اللہۖنے فرمایاسلام کوکلام سے پہلے ہوناچاہیے اورکسی کوکھانے کے لئے نہ بلائوجب تک وہ سلام نہ کرلے۔(ترمذی) جماعت کیطرف سے ایک آدمی کاسلام کرنااورجماعت میں بیٹھے ہوئے آدمیوں میں ایک کاجواب دینا ایک جماعت دوسری جماعت کیطرف آئی اورکسی نے سلام نہ کیاتوسب نے سنت کوترک کیاسب پرگناہ ہے اگران میں سے ایک نے سلام کرلیاتو سب بری الذمہ ہوجائیںگے افضل یہی ہے کہ سب آدمی سلام کریں ۔جس جماعت کوسلام کیاگیااگران میں سے کسی نے جواب نہ دیاتوسب گنہگارہوںگے اگرایک نے سلام کاجواب دے دیاتوسب بری الذمہ ہوجائیں گے۔افضل یہی ہے کہ سب سلام کاجواب دیں۔حضرت علی ابن طالب سے روایت ہے فرماتے ہیںکہ جماعت کی طرف سے یہ کافی ہے کہ جب وہ گزریں توایک آدمی سلام کرے اوربیٹھے ہوئے کی طرف سے یہ کافی ہے کہ ان میںسے ایک جواب دے دے۔

Islam

Islam

عورتوں کوسلام کرنا جبکہ فتنہ کااندیشہ نہ ہو
اگرمرداورعورت کی ملاقات ہوتی ہے تومردعورت کوسلام کرے اوراگرعورت اجنبیہ نے مردکوسلام کیااوروہ عورت بوڑھی ہوتواس طرح جواب دے کہ وہ عورت بھی سن لے اگرعورت جوان ہوتواس طرح جواب دے کہ وہ نہ سنیں ۔آدمی اپنی بیوی کویاعورت اپنے محرم رشتہ دارکویااجنبی عورت یاعورتوں کوسلام کرناجبکہ فتنہ کاخوف نہ ہواسی طرح ان خواتین کااسی شرط کے ہمراہ سلام کرنا۔حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ ہمارے درمیان ایک خاتون تھی ایک روایت میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں کہ ہمارے درمیان ایک بوڑھی عورت تھی چقندرکی شاخیں لے لیاکرتی تھی اورانہیں ہنڈیامیں ڈال لیاکرتی تھی اوراس میں کچھ جوکے دانے پیس کرڈال دیتی تھی جب ہم جمعہ پڑھ کرواپس آتے تھے تواسے سلام کیاکرتے تھے تووہ کھاناہمارے آگے رکھ دیاکرتی تھی۔(بخاری)سیّدہ اسماء بنت یزید بیان کرتی ہیں کہ میں خواتین میں تھی کہ نبی کریمۖہمارے پاس سے گزرے توآقاۖنے ہمیں سلام کیا (ابودائود،ابن ماجہ)اس حدیث کوامام ترمذی اورامام ابودائودنے روایت کیاہے فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے۔یہ الفاظ امام ابودائود کے ہیں۔ ترمذی کے یہ الفاظ ہیں کہ نبی کریمۖایک دن مسجدمیں سے گزرے وہاں کچھ خواتین بیٹھی ہوئی تھیں توآپۖنے اپنے ہاتھ کے (اشارہ کے ) ذریعے انہیں سلام کیا۔

بچوں کوسلام کرنا
اگرکوئی مسلمان بچوں کے پاس سے گزرے توان بچوں کوسلام کرے۔ہمارے معاشرے میں اکثرایساہوتاہے کہ چھوٹاجب بڑے کوسلام کرتاہے تووہ جواب میں کہتا ہے جیتے رہویہ سلام کاجواب نہیں بلکہ یہ جاہلیت میں کفاردیاکرتے تھے وہ کہتے تھے حیاک اللّٰہُ اسلام نے ہمیں یہ طریقہ بتایاہے کہ سلام کے جواب میں وعلیکم السلام ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ کہیںحضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریمۖچندلڑکوں کے پاس سے گزرے توانہیں سلام کیا۔(متفق علیہ) یہودیوںاورعیسائیوں پرسلام کی ابتداء نہ کرنا،اہل کتاب کوسلام کاجواب اس طرح دینا
کافرکوسلام کرناحرام ہے اگروہ سلام کردے توجواب دیاجاسکتاہے مگرجواب میں صرف علیکم کہے اگرایسی جگہ یامحفل سے گزرے جس محفل میں کفاراورمسلمان دونوںموجودہوںتو السلام علیکم کہے۔ہاںکافرکواگرحاجت کی وجہ سے سلام کیامثلاََسلام نہ کرنے میں اس سے اندیشہ ہے توحرج نہیںاوربقصدِتعظیم کافرکوہرگزسلام نہ کرے کہ کافرکی تعظیم کفرہے۔(درمختار)حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمۖنے ارشادفرمایایہودیوں اور عیسائیوں کوسلام میں پہل نہ کروجب تمہاراان میں سے کسی ایک کے ساتھ راستے میں سامناہوتوانہیں زیادہ تنگ راستے پرجانے میں مجبورکردو۔(مسلم)حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریمۖنے فرمایاکہ تم کویہودی سلام کرتے ہیں توان میں سے ہرایک کہتاہے تم پرموت پڑے توتم کہہ دوتجھ پر۔حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ یہود نبی کریمۖکی خدمت اقدس میں آئے توبولے السلام علیک حضورۖنے فرمایاوعلیکم توحضرت عائشہ نے کہاموت ہوتم پراورتم پرخداغضب ولعنت کرے توآقاۖنے فرمایااے عائشہ ٹھہرونرمی لازم کرو،سختی اورفحش سے بچوانہوں (عائشہ) نے عرض کیاکیا آپ نے نہیں سناجوانہوں نے کہانبی کریمۖنے فرمایاکیاتونے نہیں سناجومیں نے کہامیں نے ان ہی پرلوٹادیاتومیری دعاانکے بارے میں قبول ہوگی اورانکی دعامیرے متعلق نہ قبول ہوگی۔(بخاری) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہۖنے فرمایاجب یہودتم کوسلام کرتے ہیں تویہ کہتے ہیں السام علیک توتم اسکے جواب میں وعلیک کہویعنی وعلیکم السلام نہ کہو۔(صحیح بخاری)حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے ارشادفرمایاجب اہل کتاب تمہیں سلام کریں توتم جواب میں”وعلیکم”کہو۔(مسلم،بخاری)حضرت عمروبن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایاجوشخص ہمارے غیرکے ساتھ تشبُہ (مشابہت کرے)وہ ہم میں سے نہیں یہودونصاریٰ کے ساتھ تشبُّہ نہ کرویہودیوں کاسلام انگلیوں کے اشارے سے ہے اورنصاریٰ کاسلام ہتھیلیوں کے اشارے سے ہے۔(ترمذی)حضرت اسامہ بیان کرتے ہیں نبی کریم ۖایک محفل کے پاس سے گزرے جس میں مسلمان اورمشرکین (جوبتوں کے پجاری تھے) اوریہودی موجود تھے نبی کریمۖنے انہیں سلام کیا۔(متفق علیہ)۔

گھرمیں داخل ہوتے وقت سلام کرنا
سورة النورمیں ارشادباری تعالیٰ ہے۔ ترجمہ؛اے ایمان والو!ایسے گھروں میں جوتمہارے گھرنہ ہوںاسوقت تک داخل نہ ہوجب تک اجازت نہ لو (اوراجازت لیتے ہوئے)انہیں سلام نہ کر”۔(سورة النورآیت نمبر(27قرآن مجیدفرقان حمید کی سورة النورمیں ارشادباری تعالیٰ ہے۔اورجب تم گھرمیں داخل ہوتواپنے اوپرسلام کرویہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحیت ہوگی۔جوبرکت والی اورپاکیزہ ہوگی”۔(سورة النور61)مسلمان کوچاہیے گھروںمیں جائیں توگھروالوں کوسلام کرے۔گھرمیں داخل ہوتے وقت سلام کرنابرکت کاباعث ہے اللہ پاک کی رحمت ہوتی ہے ۔اللہ رب العزت کاارشاد پاک ہے۔ترجمہ “جب تم گھروں میں داخل ہوتواپنے آپ کوسلام کرویہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دعاہے جوبرکت والی اورپاکیزہ ہے”۔(سورة النورآیت٦١)حدیث مبارکہ میں آتاہے۔حضرت انس بیان کرتے ہیں نبی کریمۖنے مجھ سے فرمایا،اے لڑکے!جب تم اپنے گھرمیں جائوتوسلام کرویہ تمہارے لئے برکت کاباعث ہوگااور تمہارے گھروالوں کے لئے بھی باعث برکت ہوگا۔(رواہ الترمذی)حضرت قتادہسے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایاکہ جب تم کسی گھرمیں جائوتواس گھرمیں رہنے والوں کوسلام کرواورجب نکلوتووہاں کے رہنے والوں کوسلام سے وداع کرویعنی رخصت ہو۔

Holy Quran

Holy Quran

سلام کاتکرارمستحب ہے
مومن کے لئے جس سے دوبارہ ملاقات ہوچاہئے جلدی ہوجائے یعنی اندرجاکرپھرباہرآجائے یاوہ کچھ دیراندرگزارکرواپس آئے یاان کے درمیان درخت یاکوئی اورچیزآڑبن گئی ہوان صورتوں میںسلام کاتکرارکرنامستحب ہے۔حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایاجب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے تواسے سلام کرے پھرانکے درمیان درخت یادیوار یاپتھرحائل ہوجائے پھراس سے ملے توسلام کرے۔(ابودائود) حضرت ابوہریرہ نمازمیںغلطی کرنیوالے کی حدیث میں یہ بات روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص آیااس نے نمازاداکی ۔پھرنبی کریمۖکی خدمت میں حاضرہواآپۖکوسلام کیاآپۖنے اسے سلام کاجواب دیااورفرمایاتم واپس جائونمازاداکروکیونکہ تم نے نمازادانہیں کی وہ واپس گیااس نے نمازاداکی پھرآیانبی کریمۖکوسلام کیایہاں تک کہ اس نے ایساتین مرتبہ کیا۔(متفق علیہ)۔

سلام میں بخل کرنیوالا بخیل ہے
حضرت جابر سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ۖکی خدمت میں حاضرہوااورعرض کی کہ فلاںشخص کی کھجورکی شاخ میرے باغ میں ہے اوراس کی شاخ نے مجھے بہت دکھ دیاہے توحضورۖنے اسے فرمابھیجاکہ میرے ہاتھ اپنی یہ شاخ فروخت کردے وہ شخص بولانہیں فرمایاتومجھے ہبہ کردے بولا نہیں فرمایاتواسے میرے ہاتھ جنت کے درخت کے عوض بیچ دے بولانہیں تورسول اللہۖنے فرمایاکہ میں نے ایساشخص نہ دیکھاجوتجھ سے زیادہ بخیل ہوسواء اسکے جوسلام میں بخل کرے۔(احمد،بیہقی،شعب الایمان)
جن پر سلام نہ کیاجائے
جو آدمی نمازپڑھ رہاہواس پرسلام نہ کیاجائے۔
تلاوت قرآن کریم کرنیوالے پرسلام نہ کیاجائے۔
جوآدمی روٹی کھارہاہواس پرسلام نہ کیاجائے۔
جوپیشاب کررہاہواس پربھی سلام نہ کیاجائے۔
بدمذہب اورغیرمسلم کوسلام نہ کیاجائے۔
جوااورشطرنج کھیلنے والے پربھی سلام نہ کیاجائے۔
سلام کرنے کے فوائد
سلام کرنے سے سنت نبویۖپرعمل ہوجاتاہے ۔
مومن کے دل میں محبت پیداہوجاتی ہے ۔
خداکی رحمت کاحقداربن جاتاہے
گھرمیں سلام کرنے سے گھرمیں خیروبرکت ہوتی ہے۔
دین اسلام کی تعلیمات پرعمل ہوجاتاہے ۔
اللہ پاک ہم سب کوسلام کرنے اورسلام کے جواب دینے کاعادی بنادے تاکہ دنیاآخرت میںاللہ پاک کی رحمت کے طلبگاراورنبی کریمۖکی شفاعت کی حقداربھی بن جائیں ۔آمین بجاہ النبی الامین۔

Hafiz Kareem Ullah Chishti

Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
0333.6828540