تنخواہیں نا ہونے کے خلاف ملازمین کا بدین نیشنل بینک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدین (عمران عباس) تحصیل بدین کے سرکاری محکموں کی تنخواہیں نا ہونے کے خلاف مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کا بدین نیشنل بینک کے سامنے احتجاجی مٖظاہرہ و دھرنا، مختلف محکموں کے ملازمین نے رہنماؤں گل محمد میمن، نیاز عباسی، ستار نہڑیو، عبدالواحد کھٹی کی رہنمائی میں نیشنل بینک کے سسٹم کے خلاف احتجاج کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ ضلع بدین کی تحصیل بدین کو چھوڑ کر سب کی تنخواہیں ہوگئی ہیں لیکن بینک کے سسٹم میں خرابی کے باعث تحصیل بدین کے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں نا ہوسکیں ہیں، انہوں نے کہا کچھ دن پہلے ہم عید کے باعث ہم نے ادھار مانگ کر عید کی تھی جو اُدھار ہمیں اس تنخواہ سے واپس کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ بینک کے سسٹم میں خرابی سے پریشانی ہمیں ہورہی ہے جسی فوری درست کرکے ہمیں تنخواہیں جاری کی جائیں۔

Badin Employees Protest Demonstration

Badin Employees Protest Demonstration