جھنگ کی خبریں 25/9/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت زراعت کے فروغ اور زرعی پیدوار میں اضافہ کیلئے ہر کپاس والے گائوں میں مفت ہالوکون نوزل اور کماد والے گائوں میں پچاس فیصد سبسڈی پر کماد کاٹنے والے چاقو تقسیم کر رہی ہے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ محکمہ کی جانب سے ان سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) جھنگ ایسٹ محمد طلحہ شیخ نے تحقیقاتی مرکز برائے ساہیوال نسل گائے کے آڈٹیوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر زراعت افسران یوسف حسن تتلہ جاوید اقبال شیروانی اور فیلڈ افسران کے علاوہ کسانوں اورکاشتکاروں نے شرکت کی۔ زراعت آفیسر یوسف حسن تتلہ نے تقریب کے دوران بتایا کہ کپاس کی فصل پکنے کے آخری مراحل میں ہے اس دوران کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ ہو سکتا ہے۔ بعض علاقوں میں سفید مکھی کے حملہ کی وجہ سے کپاس کے پتے کالے ہو رہے ہیںجس سے بچائو کیلئے محکمہ زراعت کی طرف سے طرف سے جاری ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر پر فوری عمل درآمد کریں ۔ انہوںنے محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ سفید مکھی کے تدارک کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پیسٹ سکائوٹنگ کریں۔ زراعت آفیسر عابد حسین شاہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جعلی ادویات اور کھاد کی فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف انسدادی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اس ضمن میں کسان اور کاشتکار حضرات محکمہ زرارعت کی طرف سے تجویز کردہ ڈیلروں سے رابطہ کریں۔ بعدازاں زرعی ماہرین اور دیگر افسران نے بھی اپنے خیالات اور مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض نے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کی شکایات کے حوالہ سے ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیوروں سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں اوور لوڈنگ کے خلاف خصوصی کریک ڈان شروع کر دیا گیاہے۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) آرڈی نینس 2015ء کے تحت کمرشل گاڑیوں کے لئے ایکسل کے مطابق وزن کی حدود مقررہ وزن صرف حکومت کے منظور شدہ کانٹوں سے کروانا لازم ہے اس ضمن میں موبائل کانٹوں کے ہمراہ چیکنگ ٹیمیں خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی و منسوخی اور بھاری جرمانے کرنے سے گریز نہیں کریگی۔ انہوںنے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ عوامی سڑکوں کی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News