سلمان کو صرف میں ہی بھائی کہہ کر بلاسکتی ہوں، جوہی چاولہ

Juhi Chawla

Juhi Chawla

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ وہ واحد اداکارہ ہیں جو سلمان خان کو بھائی کہہ سکتی ہیں۔

یہ بات انھوں نے اپنی آنیوالی فلم ’’چاک اینڈڈسٹر‘‘ کی تشہیرکے سلسلہ میں ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

واضح رہے کہ جو ہی گزشتہ دنوں بگ باس میں شرکت کے موقع پر بھی سلمان خان کو بھائی کہہ چکی ہیں کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے کبھی بھی سلمان خان کے ساتھ سینما اسکرین پر رومانس نہیں کیا ہے۔