سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی میں ابھی وقت لگے گا: انتخاب عالم

Intikhab Alam

Intikhab Alam

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کہتے ہیں کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لیے چھ سے آٹھ ماہ درکار ہونگے۔

اسلام آباد میں کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ شکیل شیخ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے قومی ٹیم کی تشکیل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں فوری واپسی نہیں ہوگی۔

شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اسٹیڈیم کی باؤنڈری وال تعمیر کر دی گئی ہے۔ اور اس بارے میں سی ڈی اے سے جلد معاملات طے پا جائیں گے۔