سلمان خان کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ’ سلطان‘ کی شوٹنگ میں دن رات کام میں مصروف ہیں تاکہ فلم وقت پر ریلیز کی جا سکے لیکن سخت گرمی اور پسینے کی وجہ سے ان کے پیوند شدہ بالوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں گرمی سے بچنے اور کچھ دن ٹھنڈے ماحول میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دبنگ خان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سلو میاں بہت جلد ایک بار پھر ہیئر ٹرانسپلانٹ کرائیں گے جس کے لئے دبئی سے ڈاکٹرز ان کے فارم ہاؤس آئیں گے اور اس دوران دبنگ خان کی والدہ سلمیٰ اور ان کی گرل فرینڈ لولیا وینٹر بھی ان کے ہمراہ فارم ہاؤس میں موجود ہوں گی۔