سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام، دیپکا نے شرط رکھ دی

Salman Khan and  Deepika

Salman Khan and Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق کبیر خان کی اگلی فلم میں دیپکا اور سلمان اکھٹے کام کرتے نظر آئیں گے۔

لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ دیپکا نے یہ فلم سائن کرنے سے پہلے کبیر کے سامنے ایک شرط رکھی تھی۔ جب کبیر، دیپکا کے پاس سلمان کے ساتھ فلم کرنے کا آفر لے کر آئے تو انہوں نے صاف کہہ دیا کہ وہ ہلکا کردار نہیں ادا کریں گی کیونکہ سلمان خان کی فلموں میں عام طور پر ہیروئن کے لئے کچھ کرنے کو ہوتا نہیں ہے۔

ساری توجہ سلمان پر ہی ہوتی ہے۔ اس لئے دیپکا نے پہلے ہی کبیر کو آگاہ کر دیا کہ فلم میں ان کا کردار بااثر ہونا چاہیے۔ کبیر بھی دیپکا کی اس شرط کو ذہن میں رکھ کر ہی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔