سلمان خان ” ریو اولمپکس” کیلئے بھارت کے خیر سگالی سفیر مقرر

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن نے بالی وڈ کے معروف اداکار چلبل پانڈے کو ریو اولمپکس 2016 کیلئے بھارت کا خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا۔

سلمان خان اولمپکس میں مختلف کھیلوں میں نمائندگی کرنے والے بھارتی دستے کے ساتھ خیر سگالی سفیر کے طور پر جائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار کو خیر سگالی سفیر بنانے کا اعلان نئی دلی میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا۔ جس میں اولمپکس میں حصہ لینے والے دیگر بھارتی کھلاڑی بھی موجود تھے۔