سلمان خان ماموں بن گئے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام عاہل رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارپیتا خان کے شوہر ایوش شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

دوسری جانب سلمان خان کے بڑے بہنوئی اداکار اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری نے ارپیتا کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کی جس میں سلمان کے والد سلیم خان سمیت دیگر اہل خانہ بھی موجود ہیں۔