شاہ سلمان کی امیر قطر سے ملاقات، عرب اور خلیجی امور زیرِ بحث

King Salman bin Abdul Aziz-Meeting

King Salman bin Abdul Aziz-Meeting

مراکش (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مراکش کے شہر طنجہ میں اپنی قیام گاہ میں قطر کے امیر الشیخ تميم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خلیج اور عرب دنیا کے مشترکہ امور کے علاوہ یمن اور شام کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شاہ سلمان نے طنجہ شہر میں متعدد سربراہان اور شخصیات کا استقبال کیا ہے جن میں آخری ملاقات اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی کے ساتھ ہوئی تھی۔