سینڈرز فنڈ جمع کرنے میں ہیلری کلنٹن کو پیچھے چھوڑ گئے

Bernie Sanders and Hillary Clinton

Bernie Sanders and Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈیمو کریٹ رہنما برنی سینڈرز بھلے ہی ہیلری کلنٹن سے پیچھے ہوں لیکن فنڈز جمع کرنے میں وہ ان سے آگے نکل گئے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فروری کے دوران ڈیمو کریٹس امیداروں میں برنی سینڈرز اپنی حریف ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں چار کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر فنڈز اکھٹا کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن تین کروڑ ڈالر جمع کرسکی ہیں۔

تاہم یہ فنڈز خرچ کرنے میں بھی ان کی رفتار ہیلری سے زیادہ ہے اور فروری کے اختتام تک ان کے پاس ایک کروڑ بہتر لاکھ ڈالر باقی رہ گئے تھے۔ ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے سینڈرز نے زیادہ تر فنڈز آن لائن چندے سے جمع کیے ہیں۔