سانگھڑ اور بدین کی 2 ٹاؤن کمیٹیوں میں بلدیاتی انتخاب کی تیاریاں مکمل

Sindh Local Body Election

Sindh Local Body Election

سانگھڑ (جیوڈیسک) سندھ کے اضلاع سانگھڑ اوربدین میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ضلع سانگھڑمیں ایک ضلعی کونسل ،چار میونسپل کمیٹیوں، گیارہ ٹاوُن کمیٹیوں اور 73 یونین کونسلوں کیلئے بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔

الیکشن ڈیوٹی پر تعینات بیشترعملہ اپنی مدد آپ کے تحت انتخابی سامان کی ترسیل میں مصروف نظرآیا، موٹرسائیکلوں، کاروں اور دیگر نجی گاڑیوں میں بھی الیکشن سامان پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایا گیا۔

کئی گاڑیوں میں پولیس اہلکاروں کے بغیرہی عملہ سامان کی ترسیل میں مصروف رہا جبکہ ضلع میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث دو مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جاچکےہیں، جس کے باعث اس بارپولنگ اسٹیشنوں پر8 ہزار پولیس اور ایک ہزار رینجرز اہل کار تعینات کیے جائیں گے،پاک فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

ضلع بدین کی دو ٹاؤن کمیٹیوں، چار یونین کونسلوں کے 31 وارڈ میں بھی بلدیاتی انتخاب ہوں گے۔ یہاں حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور سیکیورٹی خدشات کے تحت بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جاسکے تھے۔