سانگھڑ میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

Deadbody

Deadbody

سانگھڑ (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

دونوں جماعتوں کی ریلیاں باکھوڑو روڈ پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں، اس موقع پردونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس کے بعد اس نے مسلح تصادم کی شکل اختیارکرلی۔تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک شخص دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے اورپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپورمیں بھی ایک پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ کے نتیجے می 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اوردونوں جماعتوں نے واقعے کا الزام ایک دوسرے پرعائد کیا تھا۔