صفائی کی تعلیم دینے والے تعلیمی ادارے خود گندگی کے انبار تلے دبنے لگے

گگو منڈی (مہر ساجد بلال سے) تعلیم انفرادی و اجتمائی طور پرسب کے لیے نہایت اہم ہے تعلیم معاشرے کو بہترین شہری اور با شعور ووٹرز دیتی ہے تعلیم ہر قوم کی بنیاد ہوتی ہے جو قوم کو معاشی دولت معاشی استحکام اور سیاسی قابلیت دیتی ہے تعلیم ایک بہترین سرمایا کاری بھی ہے جو لوگوں کوملازمت کے سنہری مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور ایک معزز شہری بناتی ہے لیکن اگر انہیں تعلیمی اداروں کو نظر انداز کردیا جائے اور ان کو کوڑا کرکٹ اور کچرے کا ڈھیر بنا دیا جائے،گندگی کی تصویر بنا دیا جائے تو پھر ان تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیٹھنا تو کیاپاس سے گزرنا بھی مشکل ہوگا۔ تحصیل بورے والا کے سب سے بڑے گاؤں 251(ای بی) کے گرلز گورنمنٹ اسکول کے گرد گندگی کے لگے انبار نے بچوں اور بچیوں سمیت اساتذہ کا بھی پڑھنا پڑھانا تو دور بیٹھنا بھی محال کر دیاہے گندگی اور غلاظت کی بد بو،جراثیم سے پھوٹتی بیماریوں کی وجہ سے مستقبل کے پھو ل بیماریوں میں مبتلا رہنے لگے لیکن تعلیمی ادروں کے گرد گندگی کے ڈھیر علاقے کے،ایم۔این۔اے،ایم۔پی۔اے،ضلعی چیئرمین،ضلعی وائس چیئرمین،یوسی چیئرمین، یوسی وائس چیئرمین،کونسلر ز کی کار کردگی پر ناصرف سوالیہ نشان ہیں بلکہ ان کی علمی قابلیت اور تعلیم دوستی پر بھی سیاہ دھبہ ہیں ووٹوں کے خواہش مند اورسبز باغات دیکھانے والوں نے کامیابی کے سہرے اوڑہنے کے بعد گاؤں میں عوامی مسائل کو دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا توگندگی اور غلاظت سے تنگ طلبہ وطالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا بچوں نے احکام بالا کو نبی کریمۖ کا فرمان صفائی نصف ایمان کی یاد ہانی کراتے ہوئے فوری طور پر اسکولوں کے گردگندگی سے پاک کرنے کا مطالبہ کا کیا انھوں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ پر فوری طور پر پیش رفت کی جائے تعلیم کا سلسلہ تاکہ پُر سکون اور صاف ستھرے ماحول میں جاری رکھا جا سکے۔

Girls Government School

Girls Government School

Girls Government School

Girls Government School

Girls Government School

Girls Government School

Girls Government School

Girls Government School

Girls Government School

Girls Government School